اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات پر ا ظہار تشکر

شیعت نیوز: آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کورونا بیماری کا مقابلہ کرنے کے تعلق سے ملک کے وزیر صحت، ان کے ساتھیوں، ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے سے تعلق رکھنے والے سبھی افراد کی کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اپنے ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی فکر کریں۔ روحانی

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے میڈیکل سائنس اکیڈمی کے سربراہ علی رضا مرندی سے ملاقات کے دوران وزیر صحت، ان کے ساتھیوں، ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے سبھی عملے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ انتہائی قابل قدر زحمتیں معاشرے میں میڈیکل اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے طبقے کے مقام و مرتبے کو مزید اوپر لے جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : الحمد اللہ رپورٹس اطمینان بخش، زائر امام رضا ؑ یحییٰ جعفری اور انکے اہل خانہ کورونا وائرس سے محفوظ قرار

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ وزارت صحت اور اس سے وابستہ سبھی اداروں کے ذریعے جو کوششیں کی جارہی ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آج کی یہ ملاقات اسی غرض سے انجام پائی ہے کہ ذاتی طور پر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے افراد کا شکریہ ادا کروں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس، تہران سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے تمام مسافر و زائرین کلیئر قرار

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ڈاکٹروں اور طبی اہلکاروں کی خدمات کی وجہ سے ان کا معاشرے میں مقام مزید بلند و بالا ہوگيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button