اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائرس، تہران سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے تمام مسافر و زائرین کلیئر قرار

ایران ایئر کی پرواز آئی آر 812 کی مکمل اسکریننگ کے بعد پرواز کے تمام 232 مسافروں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

شیعت نیوز: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرآج تہران سے کراچی پہنچنے والی ایران ایئر لائن کی پرواز کے تمام مسافروںاور زائرین کوطویل طبی چانچ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس ،عمرہ وزیارات آپریشن معطل، زائرین پریشان، کروڑوں روپے نقصان کا خدشہ

کورونا وائرس کے پاکستان پہنچ جانے کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران سے کراچی پہنچنے والی ایران ایئر کی پرواز آئی آر 812 کی مکمل اسکریننگ کے بعد پرواز کے تمام 232 مسافروں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارت خارجہ نے عمرہ اور زیارات مقدسہ پر بھی پابندی عائد کردی

ذرائع وزارت صحت کے مطابق امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران سےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر آئی پرواز کو برج پر لگنے سے روک کر محفوظ مقام پر پارک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سفیر کا دبستان اقبال کا دورہ، علامہ اقبال کے خانوادے سےملکردلی تمناکی تکمیل

محکمہ صحت سندھ کی ٹیموں نے مسافروں کی اسکریننگ رن وے پر مکمل کی اور رن وے پر ہی حفاظتی اقدامات کے تحت ایمبولینس طلب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمانوں پرجاری مظالم پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی آنکھیں کب کھلیں گی، وحیدکاظمی

ہیلتھ ڈیکلیریشن کے ساتھ مسافروں کا سفری ڈیٹا بھی طلب کیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ایرانی ایئرلائن کے طیارے میں اسپرے بھی کیا گیا۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:کرونا وائرس ،چین، افغانستان کو چھوڑ کرفقط ایرانی سرحد کی بندش باعث تشویش ہے، علامہ ساجدنقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں:سعودی عرب ميں کرونا وائرس سےمرنے والوں کی تعداد ميں اضافہ

متعلقہ مضامین

Back to top button