اہم ترین خبریںپاکستان

بھارتی مسلمانوں پرجاری مظالم پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی آنکھیں کب کھلیں گی، وحیدکاظمی

مودی سرکار نے ہندوستان کو بھی مسلمانوں کیلئے کشمیر بنا دیا ہے، بھارتی حکومت مسلمانوں کیخلاف مظالم ڈھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر انتہاء پسند ہندؤں کی جانب سے بیگناہ مسلمانوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں اور مساجد پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے ہندوستان کو بھی مسلمانوں کیلئے کشمیر بنا دیا ہے، بھارتی حکومت مسلمانوں کیخلاف مظالم ڈھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کے یوم مادر سیمینارکا لاہور چیمبرآف کامرس میں انعقاد، بیگم گورنر پنجاب کی شرکت

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مسلم شہریوں اور مساجد پر حملے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مودی سرکار کی اصل دشمنی مسلمانوں سے ہے۔معلوم نہیں کہ کشمیر اور بھارت میں مسلم شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی آنکھیں کب کھلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بعض اضلاع میں کالعدم تکفیری گروہ کے جلسے مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

ان کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی بھی مسلم اقلیت کیخلاف ڈھائے جانے والے مظالم پر مکمل خاموش ہے، اگر بھارتی حکومت کو نہ روکا گیا تو ظلم کا یہ سلسلہ مزید بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان قطعی طور پر زائرین پر پابندی نہیں لگارہی، وقتی طورپر احتیاط کریں،وفاقی وزیرمذہبی امور

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عملی اقدام کرے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: ٹرمپ کے دورہ بھارت پر مسلمانوں کا قتل عام بھارتی جمہوریت کے منہ پرتماچہ ہے، علامہ ساجد نقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: بھارتی مسلمانوں کےحالیہ قتل عام میں مودی حکومت کا پورا ہاتھ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

متعلقہ مضامین

Back to top button