اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

شہید کی لاش کی بےحرمتی ، اسرائیلی فوج انسانیت سے عاری مخلوق ہے۔حماس

شیعت نیوز: حماس نے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی منظم دہشت گردی اور ماوروائے عدالت فلسطینی شہری کے قتل اور اس کی لاش کی بےحرمتی کو صیہونی درندگی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

حماس رہنما کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی کی لاش کی بےحرمتی نے ثابت کیا ہے کہ صیہونی فوج انسانیت سے عاری مخلوق ہے جس کے نزدیک انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں۔

ایک بیان میں حماس رہنما نے کہا کہ کسی بے گناہ کو ماورائے عدالت وحشیانہ اور بے رحمی کے ساتھ شہید کرنا اور اس کے بعد اس کی لاش کی بےحرمتی کرنا مہذب انسانوں کا شیوہ نہیں۔ ایسا وہی لوگ کرسکتے جن میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسلامی جہاد کےمراکز پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں ایک فلسطینی کو جس بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا اور اس کے بعد بلڈوزر کے ذریعے اس کی لاش گھیسٹی گئی وہ انسانیت کےخلاف سنگین جرم اور بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید فلسطینی کی لاش کی جس بے دردی کے ساتھ بےحرمتی کی گئی اس نے ثابت کردیا ہے کہ فلسطین پرقابض صیہونی ظالم ، قابض اور سفاک ہونے کے ساتھ ساتھ بدترین درندے ہیں جو انسانیت سے عاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کا سبق پڑھانے والے فلسطینیوں کی لاشوں کی بے بھی حرمتی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطین میں پانچ شہری شہید و زخمی

دوسری طرف اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں ایک کمانڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی لاش کی بےحرمتی کو غیر انسانی واقعہ قرار دیا ہے۔

القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ شہید کے جسد خاکی کی توہین اور بےحرمتی ایک سنگین اور وحشیانہ جرم ہے جس کا بدلہ لیا جائے گا۔

القدس بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے منظم دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 سالہ کمانڈر محمد علی حسن الناعم کو نہ صرف شہید کیا بلکہ اس کی لاش کی بھی بےحرمتی کی گئی۔

القدس بریگیڈ اس سنگین جرم پر صیہونی فوج سے بدلہ لے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جلد اپنے اس وحشیانہ جرم پرانتقام کی آگ میں جلیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور چار کو زخمی کردیا تھا۔ شہید فلسطینی کا جسد خاکی اُٹھانے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے لاش کو گھیسٹا اور اس کے بعد اسے اُٹھا کر ایک ٹینک میں ڈال دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button