اہم ترین خبریںپاکستان

بھارت کشمیرمیں اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جوفلسطین میں اسرائیل کی ہے ،علامہ حامد موسوی

علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے یکم تا10رجب المرجب عشرہ اجر رسالت ؐ منانے کا اعلان بھی کیا۔

شیعت نیوز: سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے اگر یہ پھٹ پڑا تونہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کو بہت بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گاجو تیسری جنگ عظیم کا دیباچہ ہوسکتا ہے۔بھارت کشمیرمیں اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جوفلسطین میں اسرائیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم بلدیاتی انتخابات میں سندھ بھر سے بھر پور حصہ لےگی، علامہ باقرزیدی

انہوں نے کہا کہ عالمی مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ویٹو پاوروالے ممالک ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پرعمل پیرا اور سفارتی سطح پر عالمی امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جن دہشتگردوں کو جیل میں ہوناچاہئے تھا وہ لال مسجدپرقبضہ کیئےبیٹھےہیں، معصوم شاہ

علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے یکم تا10رجب المرجب عشرہ اجر رسالت ؐ منانے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرو فلسطین کے بارے میں عالم اسلام سخت تشویش میں مبتلا ہے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبرواستبداد کے پہاڑتوڑ رہا ہے اوریہی داستان ظلم فلسطین میں بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اصغریہ آرگنائزیشن کا 33 واں مرکزی کنونشن 27 مارچ سے بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا، غلام رضا جعفری

علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے مزید کہا کہ بھارت کشمیرمیں اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جوفلسطین میں اسرائیل کی ہے ،اسی لیے کشمیر میں مسلم اکثریت ختم کرکے ہندو ئوں کو بسایا جارہا ہے۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: حکومت واضح کرے کہ ہم امریکی خواہش پر کسی مسلمان ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونگے، علامہ حامد موسوی

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button