یمن

سعودی عرب سے فضائی حملوں کی جرائت چھین لیں گے۔ یمنی وزیر دفاع

شیعت نیوز: یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفیس سسٹم کی تقویت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو آئندہ فضائی حملوں کی جرائت نہیں ہوگی۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق وزیردفاع محمد ناصر العاطفی نے رواں عیسوی سال کو اپنے ملک کی کامیابیوں کا سال قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سن دو ہزار بیس ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کا سال ہوگا۔ یمن کے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ وہ دن جلد آئے گا جب سعودی اتحاد کے لڑاکا طیارے ہماری فضاؤں میں داخل ہونے کی جرائت بھی نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کا میزائلی دفاعی نظام جنگ کا رخ بدل کر رکھ دے گا۔ یمنی فضائیہ

دوسری جانب یمن کی قومی حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن جبتور نے کہا ہے کہ ملک تمام محاذوں پر کامیابی کے ساتھ پیشقدمی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد کو کسی بھی میدان میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔

وزیراعظم حبتور نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ بند نہ کی تو آرامکو کی تیل تنصیبات سے تیل برآمدات کو ناممکن بنا دیا جائےگا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر فوجی اور اقتصادی اہداف کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر، تھرڈ ڈیٹیرنس آپریشن کے نام سے نیا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے پہلے دن دو قدس بیلسٹک میزائیلوں، بارہ صماد ڈرون طیاروں اور دور مار متعدد ذوالفقار میزائلوں کے ذریعے مغربی سعودی عرب کے ینبع میں واقع تیل کی تنصیبات اور دوسرے حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق یہ آپریشن سعودی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات کے خلاف یمنی فوج کی منطقی جواب اور قانونی حق شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button