عراق

عراق: موصل میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

شیعت نیوز: عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل سے 45 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع امریکہ کے مخمور فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجی اتحاد کے خلاف عراقی عوام کی نو سو سے زائد شکایات

المعلومہ خبر رساں ایجنسی نے آج عراق کے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ موصل میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹ داغا گیا جو امریکی فوجی اڈے کے دیوار کے قریب گرا جس سے اس فوجی اڈے کی دیوار گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: ابو فدک المحمداوی حشدالشعبی کے نئے ڈپٹی کمانڈر مقرر

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کوایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو شہید کرنے کے بعد عراقیوں نے امریکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا اور عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button