مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے کئی ڈرونز تباہ، دو ترک فوجی ہلاک

شیعت نیوز: شام کے اینٹی ائیر کرافٹ نے لاذقیہ کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے کئی ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی آج کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے ان ڈرونز کو ادلب صوبے سے لاذقیہ صوبے کے شہر جبلہ کے لئے روانہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج نے حلب – دمشق ہائی وے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا

گزشتہ ہفتے بھی شام کی فضائیہ کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے دمشق ائیر پورٹ کی جانب داغے جانے والے کئی میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

خبری ذرائع نے اس بات کی تائید و تصدیق کی تھی کہ مذکورہ میزائل صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقے جولان کی بلندیوں سے داغے گئے تھے۔

دوسری طرف تر کی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں ترکی اور شامی فوجیوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے دو فوجی ہلاک ہوئے۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق تر کی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ شام کے علاقے ادلب میں شامی فوج نے ترکی کے فوجی اڈوں پر فضائی حملے کئے اور گولے داغے جس کے نتیجے میں ترکی کے دو فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو دہشت گردوں سے پاک و صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button