اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فلاح امت کیلئےحضرت فاطمتہ الزہرا ؑکے سیرت و کردار پر عمل پیراہونا ہوگا، وفاقی وزیرمذہبی امور

انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو کیا بچوں اور بچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیں آتیں؟

شیعت نیوز: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سرعام پھانسی کی سزا انسانیت دشمنوں کو سبق سکھانے کے لئے ضروری ہے، کیا انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچوں سے زیادتیاں نظر نہیں آتیں؟ امہ کو فلاح کے لئے حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے سیرت و کردار پر عمل پیرا اور بڑے اختلاف کم، چھوٹے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کی متولی حرم امام رضاؑ علامہ احمد مروی سے ملاقات، شہید قاسم سلیمانی کی تعزیت

اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ میں ساتویں خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیں آتیں، سرعام پھانسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کی قرارداد پوری قوم کی ترجمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی منشاءکے خلاف پاکستان کی ملائیشیا اور ترکی سے قربت ، سعودی عرب میں پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

پیر نورالحق قادری  نے کہاکہ عادی مجرموں اور انسانیت کے قاتلوں کو ایسے ہی سرعام سزائیں دینا شریعت کیمطابق ہے، جس معاشرے میں سزا اور جزا کا نظام نہ ہو وہ معاشرے تباہ ہوتے ہیں قصاص کا حکم خود قرآن پاک نے دیا ہے اور اسے زندگی سے تعبیر کیا ہے۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو کیا بچوں اور بچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیں آتیں؟، ایسے انسانیت دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button