دنیا

چین کا چینی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

شیعت نیوز: چین نے ایران کے ساتھ کام کرنے والی چینی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا جو ایران اوردوسرے ممالک کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں 38 ملین افراد بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔ الہان عمر

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے داخلی قوانین کے تئیں اور یکطرفہ طور پر دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیوں اور اداروں پر پابندی عائد کرے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پابندیاں: 18 ہزار فلسطینی بچے اسکول جانے سے محروم

گنگ شوانگ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرنے کے ضمن میں کہا کہ امریکہ کو چاہئیے کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے عالمی تشویش کو برطرف کرے اور ممالک کے قانونی حق کا احترام کرے اس لئے کہ اس قسم کی پابندیاں ممالک اور عالمی برادری کے مفادات کے خلاف ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکہ 8 جنوری 2018 کو ایران پر دباؤ بڑھانے کے مقصد کے تحت غیر قانونی اوریکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے الگ ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button