دنیا

جرمنی میں متعدد مساجد پر انتہا پسندوں کے دہشت گردانہ حملوں کی سازش

شیعت نیوز: جرمنی میں مسجدوں پر دہشت گردانہ حملوں کی سازش کا پردہ فاش ہونے کے بعد اس ملک کے مسلمانوں نے جرمن پولیس سے مزید سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی کے مسلمانوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام دشمن انتہاپسند گروہوں سے ان کی حفاظت کے لئے مزید انتظامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کےمختلف صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں

جرمن پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں کی دس مسجدوں پر دائیں بازو کے ایک انتہاپسند دہشت گرد گروہ کے عناصر نے حملے کئے ہیں جرمن ذرائع ابلاغ نے بھی پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گردوں کے گھروں کی تلاشی سے پتہ چلا ہے کہ تمام دہشت گردوں کا تعلق جرمنی سے ہے اور ان کے پاس سے مشین گن اور گرینڈ سمیت مختلف قسم کے آتشیں ہتھیار ملے ہیں ۔

جرمنی کے مسلمان پہلے بھی مسجدوں ، اسلامی مراکز اور مسلمانوں کے خلاف دشمنانہ اقدامات پر اپنی تشویش کا اظہار اور سیکورٹی کے انتظامات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

آخری چند برسوں میں بالخصوص یورپی ممالک میں داعش کے ہاتھوں انجام پانے والی دہشت گردانہ حملوں کے بعد یورپ میں اسلاموفوبیا کی ایک نئی لہر کا آغاز ہوا ہے جس نے مسلمانوں کو خاصی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لندن حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی

ماہرین کا خیال ہے کہ یورپ میں حالیہ بدامنی کے واقعات کی بنیادی وجہ مغربی ممالک کی جانب سے عراق و شام میں سرگرم دہشت گردوں کی ہونے والی حمایت ہے۔

مغربی ممالک کو اس وقت یورپ سے تعلق رکھنے والے داعش دہشت گردوں کی واپسی کے مسئلے کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button