ایران

آج علاقائی قومیں اسرائیل اور عالمی سامراج کے خلاف ہیں۔ اسپیکر علی لاریجانی

شیعت نیوز: ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نےجو ایک وفد کی قیادت میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے دورے پر ہیں۔ لبنان کے صدر میشل عون سے ہونے والی ملاقات میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے مقابلے میں اس ملک کے عوام کی تاریخی استقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج علاقائی قومیں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئی ہیں۔

اسپیکر علی لاریجانی نے لبنان کے صدر میشل عون سے ہونے والی ملاقات میں نئی حکومت کے اعلان کو اس ملک کے سیاسی حالات کے استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی شعبے میں ایران و لبنان کے مابین روابط کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگرد کا اورنگزیب فاروقی کے حامیوں پر خودکش حملہ

لبنان کے صدر نے اس ملاقات میں ایران اور لبنان کے تاریخی،ثقافتی اور سماجی مشترکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ روابط کے فروغ پر تاکیدکی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال، حلب اور ادلب کے علاقوں میں شامی فوجی کی پیشرفت، شام میں امن اور استحکام کی اہمیت اور پناہ گزینوں کی صورتحال سمیت ایران اور لبنان کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی اسپیکرعلی لاریجانی نے لبنان کے صدر کو نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران لبنان کی معاشی صورتحال میں بہتری آنے کیلئے تعاون پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور لبنان باہمی تجارتی اور مالی لین دین کو اور بڑھا سکتے ہیں اور ساتھ ہی مختلف شعبوں بشمول پانی، بجلی، گیس، تیل اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں تعاون کر سکتے ہیں۔

لبنان کے اسپیکر نے بھی اس ملاقات میں ایران کی جانب سے استقامتی محاذ کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور بیروت کے مابین مختلف شعبوں اور سطح پر زیادہ سے زیادہ تجربوں کی منتقلی کی ضرورت ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی اسپیکرعلی لاریجانی دورہ لبنان کے موقع پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ، اپنے لبنانی ہم منصب نبیہ بری اور لبنانی وزیر اعظم حسان دیاب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button