عراق

کربلائے معلی میں پہلی بار برف باری ہوئی

شیعت نیوز:ؒعراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں پہلی بار برف باری ہوئی ہے اس مقدس شہر میں عوام نے پہلی بار برف باری کے مناظر دیکھے ہیں۔ منگل کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی برفباری کے باعث شہری حیران رہ گئے، اس صدی میں بغداد میں دوسری بار برفباری ہوئی ہے جس کے باعث شہری سڑکوں پر تصویریں لیتے اور سنو بال فائٹ کرتے نظر آئے۔اطلاعات کے مطابق اس صدی کے دوران آخری بار بغداد میں برفباری 2008 میں دیکھی گئی تھی لیکن یہ تھوڑی ہی دیر میں ختم ہوگئی تھی۔ عراقی دارالحکومت کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار برفباری دیکھی ہے۔ عراقی محکمہ موسمیات کے میڈیا ہیڈ عامر الجبیری کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہ سکتا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، ۔بغداد کے جنوب کی طرف کربلا میں بھی برفباری دیکھی گئی ہے، یہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضے واقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button