اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کو ایران سے بجلی اور گیس کی فراہمی دونوں ممالک کے مفادمیں ہے،سید محمد علی حسینی

تفصیلات کے مطابق انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ امام خمینی کی عظیم قیادت میں ایران نے انقلاب کی صورت میں سنہری فتح حاصل کی۔

شیعت نیوز: پاکستان میں متعین ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ہم فارسی، اردو، کھیل، موسیقی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انقلاب اسلامی ایران کا بھی سب سے بڑا درس قرآن کی آفاتی تعلیمات کا نفاذہے، علامہ ساجد نقوی

تفصیلات کے مطابق انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ امام خمینی کی عظیم قیادت میں ایران نے انقلاب کی صورت میں سنہری فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:شہید قاسم سلیمانی کی شہرہ آفاق شخصیت نے دشمن کے دل میں مزید اضطراب ڈال دیا، راحیل عباس

ان کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 40 سال سے پابندیوں اور بدترین معاشی جکڑ بندیوں و دہشت گردی کا شکار ہے لیکن وہ اسلامی انقلاب کے راستے پر پرعزم انداز سے گامزن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں علاقائی ممالک کے ساتھ قیام امن کا خواہش مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم نے حرمین اہل بیت ؑ کادفاع کیاوقت پڑاتو مکہ اورمدینہ کا بھی دفاع کریں گے، علامہ ناظرتقوی

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران، فلسطین اور القدس الشریف کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کا علاقائی، تجارتی اور اقتصادی تعاون ناگزیر ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:حکومت گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو سہولیات فراہم کرے، علامہ باقر زیدی

یہ خبرلازمی پڑھیں:امریکی دباؤ، وزارت توانائی کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں ڈالنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

Back to top button