پاکستان

عالمی اسلامی بیداری کی موجودہ لہر انقلاب اسلامی کی ہی بدولت ہے،علی زین

انقلاب اسلامی فرزند رسولؐ حضرت امام مہدیؑ کے عالمگیر انقلاب کی ایک جھلک ہے

شیعت نیوز :عالمی اسلامی بیداری کا ہی نتیجہ ہے کہ آج پورا عالم اسلام عالمی استعمار کے مقابلے میں متحد ہے۔انقلاب اسلامی فرزند رسولؐ حضرت امام مہدیؑ کے عالمگیر انقلاب کی ایک جھلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی آنکھ سے نکلنے والے ایک ایک آنسو کابدلہ لیاجائے گا، مرکزی صدرآئی ایس او

اطلاعات کے مطابق انقلاب اسلامی کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی زین نے کہا ہے کہ عالمی اسلامی بیداری کے نتیجے میں آج پوری دنیا کے حریت پسند عالمی استعماری طاقتوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سپہ سالارِ اسلام قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کے خاتمے کا سبب بنے گی،علامہ مقصود ڈومکی

علی زین کا کہنا تھا اس سال 11فروری شہید قاسم سلیمانی کے پاکیزہ خون کی یاد میں ان کے ایام چہلم کی بدولت اپنی نوعیت کے اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شہید قاسم اسی انقلاب اسلامی کے ایک سپاہی تھے۔

یہ بھی پڑھیں :سپہ سالارِ اسلام قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کے خاتمے کا سبب بنے گی،علامہ مقصود ڈومکی

علی زین نے کہا کہ انقلاب اسلامی اور شہید قاسم سلیمانی کی بدولت دنیا بھر کے مظلومین اور بالخصوص تحریک آزادی فلسطین اور تحریک آزادی کشمیر کو تقویت حاصل ہوئی اور امت مسلمہ کو درپیش یہ دو بہت اہم مسائل بین الاقوامی مسئلے کی حیثیت اختیار کرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سردار شھید قاسم سلیمانی نے امریکی عزائم کو بدترین شکست دی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علی زین نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے پاک لہو کی تاثیر اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال نے پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ عالمی استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی انقلاب ہی اصل وسیلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button