اہم ترین خبریںپاکستان

ہم نے حرمین اہل بیت ؑ کادفاع کیاوقت پڑاتو مکہ اورمدینہ کا بھی دفاع کریں گے، علامہ ناظرتقوی

قاسم سلیمانی کو شہید کرکے امریکہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی امن کا بدترین دشمن ہے

شیعت نیوز: عراق میں امریکی جارحیت کا نشانہ بنے والے امت مسلمہ کے عظیم لیڈر قاسم سلیمانی،ابومہدی المہندس ودیگر شہداء کی رسم چہلم کے سلسلے میں مرکزی اجتماع کا انعقاد ”چہلم شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ“ کے عنوان سے نشتر پارک کراچی میں ہوا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےشیعہ علما کونسل کے صوبائی صدر علامہ ناظرعباس تقوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی پر حملہ عراق کی خود مختاری پر حملہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ شہید قاسم سلیمانی شیعہ سنی اتحاد کے داعی تھے اورعالم اسلام کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کررہے تھے۔ علامہ ناظرتقوی نے امریکہ کی لے پالک دہشت گرد تنظیم داعش کوشکست دی۔قاسم سلیمانی کو شہید کرکے امریکہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی امن کا بدترین دشمن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی آنکھ سے نکلنے والے ایک ایک آنسو کابدلہ لیاجائے گا، مرکزی صدرآئی ایس او

علامہ ناظرعباس تقوی نے کہاکہ دنیا بھر کی استعماری قوتیں حیدرکرار ؑ کے ماننے والوں کی طاقت سے خوفزدہ ہیں، ہم میدان سے بھاگنے والوں کی نہیں میدان میں ڈٹے رہنے والوں کی اولاد ہیں ، امریکہ نےرات کی تاریکی میں اپنی کمین گاہ میں بیٹھ کر شیر کا شکارکیااور اپنی بذدلی کا ثبوت دیا،شیعیت کوئی سیاسی جماعت نہیں ایک قوم ہے، قاسم سلیمانی ایرانی تھے عراق میں شہید ہوئے تو پاکستان میں احتجاج پر تکلیف محسوس کرنے والے یاد رکھیں ہم پوری دنیا میں ایک جسم کی مانند ہیں۔

علامہ ناظرتقوی نے کہاکہ میں سخت باتیں کرتا ہوں تو لوگ شکایت کرتے ہیں، شیعہ مسنگ پرسنز کا معاملہ بہت سنگین ہے، کرائے بھاڑے کے قاتلوں کو بھرتی کرکےبحرین، یمن اورشام بھیجا گیا، ہم کرائے کا دہشت گرد نہیں ہم محب اہل بیت ؑ اور مدافع حرم اہل بیت ؑ ہیں ، ہم نے امام حسین ؑ اور جانب زنیب ؑ کے حرم کا دفاع کیا اگر وقت پڑا تو مکہ اور مدینہ کا دفاع بھی ہم ہی کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی دھمکی پرملائیشیانہ جانے والے حکمران ،محمد بن سلمان سے کشمیریوں کی حمایت میں بیان ہی لے لیں، صاحبزادہ حامدرضا

واضح رہے کہ اس اجتماع میں ملک کی نامور مذہبی جماعتوں بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن،مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علما کونسل،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،جعفریہ الائنس،مرکزی تنظیم عزاء،مرکزی تنظیم عزاداری کے قائدین، علما کرام، سیاسی و صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں مرو و خواتین،بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔

جبکہ ا جتماع سے خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی ، شیعہ علماکونسل سندھ کے صدرعلامہ ناظرعباس تقوی ودیگرنے کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button