اہم ترین خبریںپاکستان

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی آنکھ سے نکلنے والے ایک ایک آنسو کابدلہ لیاجائے گا، مرکزی صدرآئی ایس او

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےآئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہاکہ امریکہ نے داعش کو تقویت دینے کے لیے قاسم سلیمانی کو شہید کرایا

شیعت نیوز: عراق میں امریکی جارحیت کا نشانہ بنے والے امت مسلمہ کے عظیم لیڈر قاسم سلیمانی،ابومہدی المہندس ودیگر شہداء کی رسم چہلم کے سلسلے میں مرکزی اجتماع کا انعقاد ”چہلم شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ“ کے عنوان سے نشتر پارک کراچی میں ہوا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی صدرآئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے کہاکہ امریکہ نے داعش کو تقویت دینے کے لیے قاسم سلیمانی کو شہید کرایا۔امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی آنکھ سے نکلنے والے ایک ایک آنسو کابدلہ لیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی دھمکی پرملائیشیانہ جانے والے حکمران ،محمد بن سلمان سے کشمیریوں کی حمایت میں بیان ہی لے لیں، صاحبزادہ حامدرضا

مرکزی صدرآئی ایس او نے کہاکہ امریکہ اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تباہی کے سفر اور تیز کردیاہے، ہم سرزمین پاک پر امریکی ناپاک عزائم کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، انہوں نے کہاکہ ریاستی ادارے ہمارے بے گناہ لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کروائیں، انجینئر ممتاز، ظہیرالدین بابر اور یافث نوید ہاشمی کو حب الوطنی کی سزادی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شھید سردار قاسم سلیمانی کے چہلم کی مناسبت سے نشتر پارک میں عظیم الشان اجتماع

اجتماع میں ملک کی نامور مذہبی جماعتوں بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن،مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علما کونسل،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،جعفریہ الائنس،مرکزی تنظیم عزاء،مرکزی تنظیم عزاداری کے قائدین، علما کرام، سیاسی و صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں مرو و خواتین،بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سردار شھید قاسم سلیمانی نے امریکی عزائم کو بدترین شکست دی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

جبکہ ا جتماع سے خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی ، شیعہ علماکونسل سندھ کے صدرعلامہ ناظرعباس تقوی ودیگرنے کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button