شھید سردار قاسم سلیمانی کے چہلم کی مناسبت سے نشتر پارک میں عظیم الشان اجتماع
چہلم کے اجتماع میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت

شیعت نیوز :شھید سردار قاسم سلیمانی کے چہلم کی مناسبت سے نشتر پارک میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع میں ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعتوں کے قائدین سمیت دیگر مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :سردار شھید قاسم سلیمانی نے امریکی عزائم کو بدترین شکست دی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اطلاعات کے مطابق شہید مدافع حرم شہید سردار قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس و دیگر شہدائے مدافعان حرم کے چہلم کی مناسبت سے کراچی کے نشتر پارک میں عظیم الشان مرکزی اجتماع منعقد ہوا۔ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ چہلم کے اجتماع میں مرد و خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔چہلم کے اجتماع کی نظامت کے فرائض مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او کے رہنماء ریحان اکبر نے انجام دیئے۔
یہ بھی پڑھیں :شہیدقاسم سیلمانی نے عالم اسلام کی سالمیت کی جنگ لڑی ہے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
چہلم کے عظیم الشان اجتماع سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کیا، جبکہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مختار امامی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق جعفری، جمعیت علمائے پاکستان نورانی سندھ کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی سمیت شیعہ سنی علماء کرام و ذاکرین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔نماز مغرب کے بعد شہداء کی یاد میں منعقدہ مجلس عزا سے علامہ ناظر تقوی نے خطاب کیا،جبکہ معروف نوحہ خواں عرفان حیدر نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔