پاکستان

شہدائے سہون کی برسی 16 فروری کو درگاہ لال شہباز قلندر پر منعقد ہوگی،شیعہ علماء کونسل

شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد نقوی برسی کے اجتماع سے خصوصی خطاب فرمائیں گے

شیعت نیوز :شہدائے سہون کی برسی کی تیسری برسی کی مناسبت سے مرکزی پروگرام 16 فروری کو درگاہ لال شہباز قلندرؒ کے گولڈن گیٹ پر منعقد کیا جائے گا۔شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی برسی کے اجتماع سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :9فروری کونشترپارک میں شہید قاسم سلیمانی کا چہلم،امریکا کے خلاف تاریخی اجتماع ہوگا، علامہ ناظرتقوی

اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیراہتمام شہدائے سہون کی برسی کی مناسبت سے مرکزی پروگرام درگاہ لال شہباز قلندرؒ کے گولڈن گیٹ پر منعقد کیا جائے گا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی و صوبائی قیادت سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، کارکنان اور عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیر و فلسطین پر جارحیت کیخلاف او آئی سی کو متحرک ہونا چاہئے، علامہ سید ساجد علی نقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹریٹ کراچی سے جاری ہونے والے بیان صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ سانحہ سہون کے شہداء کی تیسری برسی کی مناسبت سے  16 فروری کو شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے زیراہتمام عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائے گا۔صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ سانحہ سہون کے شہداء کی برسی کے اجتماع میں کراچی، حیدرآباد سمیت صوبے بھر سے علمائے کرام، تںطیمی زمہ داران، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :وارثان شہدائے ملت جعفریہ انصاف کیلئے ٹھوکریں کھارہے ہیں اور ادارے ناکام نظرآرہے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

صوبائی ترجمان کے مطابق برسی کے اجتماع سے علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کرینگے، جبکہ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنے دورہ سندھ کے دوران دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو برسی کےاجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button