اہم ترین خبریںپاکستان

اپوزیشن لیڈرجی بی کیپٹن شفیع کی آئینی حقوق کےحصول کیلئےاجتماعی استعفےاور الیکشن کے بائیکاٹ کی تجویز

اگر میری رائے پر حکومتی وزراء اتفاق کرتے ہیں تو سب سے پہلے میں استعفی پیش کرونگا، آرڈروں سے بچنے کے لیے ہمیں ایک قوم بننا ہوگا

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے آئینی حقوق کےحصول کیلئےاسمبلی سے اجتماعی استعفے اور الیکشن کے بائیکاٹ کی تجویزپیش کردی ہے، انہوں نے کہا ہے جی بی کے حقوق کے بارے میں مسلم لیگ نون کے وزراء اگر واقعی مخلص ہیں تو آئیں ہم سب مل کر اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیتے ہیں اور آئندہ الیکشن کا باضابطہ بائیکاٹ کرتے ہیں۔ صرف پریس کانفرنس کرنے سے حقوق نہیں ملیں گے، ہمیں کڑوے اور سخت فیصلے کرنا ہونگے، اگر میری رائے پر حکومتی وزراء اتفاق کرتے ہیں تو سب سے پہلے میں استعفی پیش کرونگا، آرڈروں سے بچنے کے لیے ہمیں ایک قوم بننا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجوں کاظلم و ستم اور ان کا وحشیانہ کر دار جلد ختم ہونے والا ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کل تک آرڈروں کے خلاف احتجاج میں ہمارے ساتھ کهڑے ہونے والے راجہ جہانزیب اور آئینی حقوق بارے دبنگ قسم کے بیانات دینے والے سید جعفر شاہ حکومت ملنے سے پہلے ہی بک چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک آزادی کشمیر میں ہر آول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ نون کے وزراء اور پیپلز پارٹی کے صدر امجد ایڈوکیٹ کو دعوت دیتا ہوں آئیں مل کر اسمبلی سے استعفی دیتے ہیں اور آئندہ الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ پھر دیکھتے ہیں پی ٹی آئی والے کس طرح ہمارے اوپر آرڈر لاگو کرتے ہیں اور کس طرح الیکشن کرواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5فروری کوتاریخ میں مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے بارے ہمیں سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا اور ہمیں کڑوے فیصلے کرنا ہونگے۔ جب ہم آرڈر 2018 کے خلاف احتجاج کر رہے تهے تو اس وقت مسلم لیگ نون کے وزراء نے اپنی نوکری بچانے کے لیے ہمارے ساتھ نہیں دیا۔ میں اکیلا یا ہم اپوزیشن کے ممبران اسمبلی سے استعفی دیتے ہیں تو حفیظ سرکار کو کرپشن کے مذید مواقع ملیں گے، اب بھی وقت ہے کہ ہم ایک قوم بنیں اور آئینی حقوق کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کریں تو آسانی سے حقوق لے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button