پاکستان

شہدائے ملت نے معاشرے کو تاریک رات سے نکال کر روشن مستقبل عطا کیا، علامہ باقر زیدی

شہدائے ملت جعفریہ کی لازوال قربانیوں کی بدولت معاشرہ پہلے کی نسبت انتہائی مظبوط ہوا ہے

شیعت نیوز : شہدائے ملت جعفریہ کی شجاعانہ شہادتوں کی بدولت آج پوری پاکستانی قوم عالمی سامرج کے مقابلے میں متحد ہے۔راہ خدا میں شہادت کی موت ہمارے لئے باعث رحمت و کرامت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :شہدائے مدافع حرم کا چہلم، 9 فروری کو نشتر پارک میں عظیم الشان اجتماع ہوگا،علامہ باقر زیدی

اطلاعات کے مطابق علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ شہدائے ملت جعفریہ کی لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستانی معاشرہ پہلے کی نسبت انتہائی مظبوط اور قوی ہوا ہے۔ مسجد شاہ خراسان میں شہید مظفر کرمانی اور شہید نذیر عباس کی 19ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر زیدی کا کہنا تھا کہ تاریخ پاکستان جہاں پاک افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،وہیں ہزاروں شیعان حیدر کرارؑ نے بھی قربانی کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

یہ بھی پڑھیں :امت مسلمہ کا اتحاد خطے سے عالمی سامراج کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، علامہ باقر زیدی

ان کا کہنا تھا کہ بی بی فاطمۃ زہراؑ حضرت حمزہ ؑ کی قبر مبارک کی زیارت کے لئے تشریف لے جایا کرتی تھیں تاکہ شہید کی یاد زندہ رہے ۔ بی بی زہرا ؑ کا یہ عمل شہادت کی عظمت واضح کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سردار مقاومت جنرل قاسم سلیمانی عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار تھے،علامہ باقر زیدی

علامہ باقر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کے بعد اسلام کا جامع دستور سامنے آیا ،جسے روکنے کے لئے پوری دنیا میں تشیعوں کو شہید کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا, وہیں پاکستان میں بھی ہزاروں شیعان حیدرکرارؑ کو شہید کیا گیا،مگر استعمار نہیں جانتا کہ شہید کا اثر شہادت کے بعد معاشرے پراوربھی زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button