اہم ترین خبریںپاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

9فروری کونشترپارک میں شہید قاسم سلیمانی کا چہلم،امریکا کے خلاف تاریخی اجتماع ہوگا، علامہ ناظرتقوی

مسلم ممالک کو اگر اپنی سالمیت اور بقاء عزیز ہے تو انہیں چاہیئے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی قطعاََ اجازت نہ دیں

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے شیطانی ٹرائیکا نے پوری دنیا کے امن کو داؤ پر لگا رکھا ہے، مسلم ممالک کو اگر اپنی سالمیت اور بقاء عزیز ہے تو انہیں چاہیئے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی قطعاََ اجازت نہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ ناظرتقوی نے تنظیمی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل کااجلاس، ٹرمپ کی ڈیل آف سینچری اورکشمیر پر ثالثی مسترد

علامہ ناظرتقوی نے کہا کہ ملت جعفریہ کا خطے میں امریکی جارحیت، امت مسلمہ کے عظیم ہیرو جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر 9 فروری کو نشتر پارک میں پر کیا جانے والا جلسہ تاریخی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دوستی پر اترانے والے امریکہ کے ماضی کے کردار کو سامنے رکھیں، اس آستین کے سانپ نے مسلمانوں کو ہمیشہ دوست بن کر نقصان پہنچایا ہے، امریکہ سے یاری عالم اسلام سے غداری تصور کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا مشرق وسطی کیلئے امن فارمولہ دراصل امن دشمن فارمولہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی کو شہید کرکے امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا راستہ ہموار کرنے کی احمقانہ کوشش کی ہے، اس واقع کے بعد ایران کا ردعمل جرات مندانہ اورغیرت ایمانی سے لبریز تھا، اگر امت مسلمہ اسی جرات کو اپنا ہتھیار بنا لے تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کے خلاف کھڑا ہونے کی جرات نہیں کرے گی۔ اس موقع پر چہلم کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کابھی جائزہ لیا گیا، جبکہ دیگر ملی، مذہبی اور انجمنوں کے ذمہ داران و سر براہان کو چہلم میں شرکت کے لئے دعوت بھی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button