شہدائے مدافع حرم کا چہلم، 9 فروری کو نشتر پارک میں عظیم الشان اجتماع ہوگا،علامہ باقر زیدی

04 فروری, 2020 14:36

شیعت نیوز :شہدائے مدافع حرم جنرل قاسم سلیمانی،شہید مجاہد ابو مہدی المہندس اور انکے باوفا ساتھیوں نے اپنا لہو بہا کر خطے سے امریکی نابودی کا آغاز کیا ہے۔سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے عالم اسلام کو متحد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شیعہ جماعتوں کا شھید قاسم سلیمانی کا چہلم 9 فروری کو نشتر پارک میں منعقد کرنے کا اعلان

اطلاعات کے مطابق علامہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ  سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ شہدائے مدافع حرم کے چہلم کی مناسبت سے ملت جعفریہ کا عظیم الشان اجتماع 9 فروری کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں شیعہ و سنی علماء، مذہبی و سیاسی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد شہدائے اسلام کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :شھید قاسم سلیمانی غیبت امام زمانہ ؑ میں اپنی ذمہ داریاں سمجھ چکے تھے، علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کو شہید کرنا دراصل عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو دوبارہ سے منظم کرنے کی ناکام اور احمقانہ کوشش ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت نے عالمی دنیا کے امن کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی اور اسلام آباد میں 9فروری کو شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے مرکزی اجتماعات کا اعلان

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ عالم اسلام کے مقابلے میں امریکی سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے آستین کے سانپوں نے ہمیشہ عالم اسلام کو نقصان پہنچایا ہے۔علامہ باقر عباس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ  9 فروری کو نشترک پارک کراچی میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائے گا کہ جس میں پاکستان کے غیور شیعہ و سنی مسلمان بھرپور شرکت کر یں گے۔

4:59 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔