اہم ترین خبریںپاکستان

فلسطین کی تقسیم کے امریکی منصوبے کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی غیرت ختم ہوچکی ہے،علامہ رضی جعفرنقوی

امریکا صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطین پر اسرائیل کو مسلط کرنا چاہتا ہے اور اسی طرح کشمیر پر بھارت کا تسلط قائم کرکے وہاں مسلمانوں کی نسل کشی چاہتا ہے

شیعت نیوز: فلسطین کی آزادی کا واحدحل جہاد ہے، جو کہ واجب ہے، علیحدہ ریاست فلسطینیوں کا حق ہے، امریکہ یا کسی اور ملک کو فلسطینیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، اسرائیل ناجائز یہودی ریاست ہے، اسے کسی غیرت مند مسلمان نے تسلیم کیا اور نہ ہی امت مسلمہ کسی منصوبے کو تسلیم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے فلسطین کے لئے امریکی امن منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے پلان کا مقصد اسرائیل کے قبضے کو جائز قرار دینا ہے، اردوغان

انہوں نے کہاکہ جو مسلمان ممالک فلسطین کی تقسیم کے منصوبے کو تسلیم کر رہے ہیں ان کی غیرت مسلم ختم ہوچکی اور ہم ان کی شدید مذمت کرتے اور واضح کرتے ہیں کہ یہ ڈرپوک ممالک امریکہ اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے شکار ہوں گے، فلسطین کا واحد حل جہاد ہے جو اپنی سرزمین کو واپس لینے کے لئے واجب ہے، فلسطین کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا شیطانی سینچری ڈیل منصوبہ کبھی پورا نہیں ہوگا آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ افسوس امریکہ اپنی طاقت کے نشے میں مسلمانوں کے حقوق کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں، آزادی ہر شہری کا فلسفہ بنیادی ہے جو امریکہ فلسطینیوں سے سلب کر رہا ہے، اس وقت خطے میں امریکا بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ اْمتِ مسلمہ اور پاکستان کیخلاف تیار ہو رہا ہے، امریکا نے اسرائیل کی ایماء پر فلسطین کیخلاف صدی کی ڈیل نامی سازش رچی جو کہ ذلت آمیز شکست کا شکار ہوئی، امریکا صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطین پر اسرائیل کو مسلط کرنا چاہتا ہے اور اسی طرح کشمیر پر بھارت کا تسلط قائم کرکے وہاں مسلمانوں کی نسل کشی چاہتا ہے، جو پاکستان کی غیور عوام کبھی نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button