اہم ترین خبریںدنیاشہید قاسم سلیمانی (SQS)

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد، داعش پھر طاقتور ہو رہا ہے اقوام متحدہ

شیعت نیوز:سیکورٹی کونسل نے اپنی رپورٹ میں مشرق وسطی میں داعش کے دوبارہ طاقتور ہونے اور مغرب میں پھر سے حملے کرنے کے منصوبے بنانے جانے کی بابت خبردار کیا ہے۔

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ رپورٹ تازہ اطلاعات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش پھر سے طاقتور ہو رہا ہے اور وہ نئے عناصر کو بھرتی کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنے عناصر کو آزاد کرانے کے لئے داعش تازہ حملے کر سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں داعش کی مالی امداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ شدید شکست کے باوجود بدستور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد ابو ابراہیم الہاشمی القریشی اس کا جانشین بنا اور وہ دہشت گرد گروہ داعش کا اہم عنصر سمجھا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں آیا ہے کہ ممکن نہیں ہے کہ داعش کی حکمت عملی اور اہداف میں تبدیلی ہو۔

اقوام متحدہ کی رپوٹ میں آیا ہے کہ داعش کے غیر ملکی عناصر بدستور تشویش کا سبب ہیں اور 40 ہزار غیر ملکی عناصر میں آدھے یا دو تہائی ابھی بھی زندہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button