اہم ترین خبریںپاکستان

ان دنوں جہادِ کشمیر ایک اہم مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے، علامہ نیاز نقوی

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ سے ایک معروف کشمیری حریت راہنماء کی اہلیہ کی بے پردہ تصاویر میڈیا میں شائع ہو رہی ہیں، جس سے مذکورہ مجاہد راہنماء کا تشخص بھی مجروح ہوتا ہے اور روحِ جہاد بھی متاثر ہوتی ہے

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز نقوی نے لاہور میں طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان عورت پر شرعی پردہ واجب ہے، اس کی خلاف ورزی گناہ اور معاشرہ میں منفی اقدار کے فروغ کا موجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی نسواں کی جدوجہد جناب سیدہ ؑ کے روشن کردہ اصولوں کے مطابق کی جائے، علامہ رضی جعفر نقوی

انہوں نے کہا کہ میڈیا معروف کشمیری رہنماء کی اہلیہ کی بے پردہ تصویروں کی اشاعت سے اجتناب کرے، ان دنوں جہادِ کشمیر ایک اہم مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے، یہ جہاد چونکہ خالصتاً اسلامی فکر اور تعلیمات کا نتیجہ ہے، جس کیلئے جہادی رہنماء اور ان کے اہلخانہ کو سیرت و کردار کے لحاظ سے مثالی نمونہ ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہرا(س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری شب میں مجلس عزا

علامہ قاضی نیاز نقوی نے کہا کہ کچھ عرصہ سے ایک معروف کشمیری حریت راہنماء کی اہلیہ کی بے پردہ تصاویر میڈیا میں شائع ہو رہی ہیں، جس سے مذکورہ مجاہد راہنماء کا تشخص بھی مجروح ہوتا ہے اور روحِ جہاد بھی متاثر ہوتی ہے، اس لئے خود کشمیری رہنماء کی اہلیہ بھی شرعی پردے کا خیال رکھیں اور میڈیا بھی انہیں بے پردہ نہ دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں: دورحاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کیلئےحضرت فاطمہ الزہرا ؑکی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان کی خاتونِ اوّل وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کا رویّہ لائق تحسین ہے کہ وہ مکمل اسلامی حجاب میں ہوتی ہیں، دیگر خواتین اور بالخصوص اسلامی تحریکوں سے وابستہ خواتین بھی خاتون ِ اول کی طرح پردہ کو رواج دیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: وزیراعظم کسی پراکسی وار کا حصہ نہ بننے کے عہد سے ہرگز یوٹرن نہ لیں، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی

 

 

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button