عراق

عراق، صوبہ نینوا سے داعش کا ایک اعلی سطحی کمانڈر گرفتار

شیعت نیوز:عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی پولیس نے صوبے نینوا سے داعش کا ایک اعلی سطحی کمانڈر گرفتار کر لیا ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ عراقی پولیس نے صوبہ نینوا کے ایک علاقے تل الرمان سے اپنی پیشگی اطلاع اور مسلسل خفیہ نگرانی کے بعد چھاپہ مار کر داعش کے اعلی سطحی کمانڈر "ابوسدرہ” کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک عرصے سے داعش کے باقی ماندہ عناصر کیخلاف انٹیلیجنس آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں تاحال داعش کے دسیوں کمانڈرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button