اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کی اسرائیلیوں کو ویزے دینے کی خبروں کی تردید

شیعت نیوز:سعودی عرب کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کو ویزے دینے کی اطلاعات بے بنیاد اور گمرہ کن ہیں۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کہا ہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کی حجاز کی سرزمین پر داخل ہونے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ اس نے کہا کہ اسرائیل سے ہمارے تعلقات استوار نہیں اور اس پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا اور فریقین میں امن معاہدہ طے نہیں پا جاتا تب تک اسرائیل سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔ اسرائیل کو خطے کے امور میں شریک کرنے کا معاملہ ابھی زیرغور نہیں۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے یہ وضاحت اسرائیلی حکومت کے اپنے شہریوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی اور تجارت کے لیے سعودیہ جانے کی اجازت دینے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی وزیر داخلہ الریح دیری نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے سکیورٹی اور سفارتی خدمات کے محکموں کے ساتھ رابطے کے بعد ہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button