اہم ترین خبریںایران

ایران کی رضا کار فورس بسیج کے کمانڈر دہشت گردانہ حملے میں شہید

شیعت نیوز: ایران کے جنوب مغربی شہر دارخوین میں عوامی رضا کار فورس بسیج کے کمانڈر عبدالحسین مجدمی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : حاج قاسم سلیمانی کی زندگی پر ایک مختصر نظر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خوزستان کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر محمدرضا نعمتی نے کہا کہ آج صبح دارخوین شہر کے عوامی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر عبدالحسین مجدمی اپنے گھر کے سامنے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام کی استقامت امریکا کی تلملاہٹ کا سبب ہے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے اور عوام کو اس سے آگاہ کر دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام امریکا کی سازشوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں، صد روحانی

واضح رہے کہ عبدالحسین مجدمی مدافعان حرم اور شہید قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button