اہم ترین خبریںپاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

کراچی اور اسلام آباد میں 9فروری کو شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے مرکزی اجتماعات کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے 9فروری کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں بھی شہید قاسم سلیمانی کےچہلم کی مناسبت سے بڑے اجتماع کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔

شیعت نیوز: شیعہ ملی تنظیمات کا سردار مدافعین حرم اہل بیت ؑقاسم سلیمانی کے چہلم پر کراچی اور اسلام آباد میں بڑے اجتماعات کا اعلان ۔سردار مدافعین حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد اور سب سے بڑے میٹروپولیٹن سٹی کراچی میں بڑے عوامی اجتماعات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور پاکستان کیخلاف ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے جارحانہ عزائم ایک ہیں،رضا ربانی

آئی ایس او کراچی کے دفتر میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں ایم ڈبلیوایم، جعفریہ الائنس ، آئی او، مرکزی تنظیم عزا سمیت دیگر ملی تنظیمات کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کا مرکزی اجتماع 9فروری بروز اتوار نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوگا جس میں شیعہ قومی شخصیات اور قائدین خطاب کریں گے جبکہ ہزاروں عاشقان شہداءکی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جس تبدیلی کیلئے عوام نے پی ٹی آئی کومینڈینٹ دیا اس کا دور دور تک نشان نظر نہیں آتا، علامہ احمد اقبال رضوی

اجلاس میں آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد عباس، جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما شبر رضا، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، آئی او کے رہنما حسین عباس ایڈوکیٹ ، ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کے رہنما مولانا محمد حسین رئیسی ودیگر رہنما شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اُس مقاومتی محاذ کا حصہ ہے، جو ظالم امریکیوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑ رہا ہے،علامہ امین شہیدی

واضح رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے 9فروری کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں بھی شہید قاسم سلیمانی کےچہلم کی مناسبت سے بڑے اجتماع کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button