اہم ترین خبریںسعودی عرب

دودھ دینے والی گائے سعودی عرب سے امریکا نے پھر وصولا 500 ملیون ڈالر

شیعت نیوز:پینٹاگن کے ایک عہدیدار نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ سعودی عرب نے ملک میں موجود امریکی فوجیوں کے خرچوں کے لئے واشنگٹن کو تقریبا 500 ملین ڈالر ادا کئے ہیں۔

سی این این ن کی ویب سایٹ نے اپنی رپورٹ میں ایک عہدیدار کا نام لئے بغیر حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ رقم دسمبر 2019 میں ادا کی گئی ۔

سی این این نے لکھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سعودی عرب نے امریکی فوجیوں کا خرچ اٹھانے میں مدد کی ہے۔ سعودی عرب، کویت اور خلیج فارس کے دیگر ممالک، خلیج فارس کی جنگ کے لئے 1990 اور 1991 میں امریکا کو 36 ارب ڈالر ادا کر چکے ہیں۔

ابھی یہ مشخص نہیں ہے کہ سعودی عرب 500 ملین ڈالر ادا کرکے اپنی ادائیگی سے بری ہو جائے گا اور سی این این کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان ابھی اس مسئلے پر گفتگو ہو رہی ہے کہ سعودی عرب، امریکا کا کتنا مقروض ہے۔

سی این این لکھتا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اس بات پر گفتگو چل رہی ہے کہ سعودی عرب کو ابھی امریکا کو کتنی رقم ادا کرنی ہے۔ سی این این کا کہنا ہے کہ امریکی فریق یہ بتائیں گے کہ ریاض کو مزید کتنی رقم سعودی عرب کو دینا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کی ترجمان ریبکا ریباریش کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فوجی خرچے کو پورا کرنے میں مدد کرے گا اور اس تناظر میں پہلی مدد انجام دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button