اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی،عمران خان

سعودی عرب ایک اچھا دوست ہے، ایران سے بھی اچھے تعلقات رہے ہیں

شیعت نیوز: غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی، خطہ ایک اور جنگ کا متحمل نہیں، ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ایران کیساتھ کشیدگی میں اضافہ مشرق وسطیٰ کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا،مہاتما گاندھی کو قتل کرنے والوں کا برسرِاقتدار آنا بھارت اور اس کے پڑوسیوں کے لیے ایک المیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی دہشتگرد امریکہ کا قاسم سلیمانی پر حملہ عالم اسلام کیخلاف اعلان جنگ ہے، لیاقت بلوچ

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل خطے میں واقع ہے، اقدامات کو متوازن رکھنے کی ضرورت رہتی ہے، سعودی عرب ایک اچھا دوست ہے، ایران سے بھی اچھے تعلقات رہے ہیں، سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، خطہ ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ مشرق وسطیٰ کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ ہزاروں قاسم سلیمانی لیں گے

وزیراعظم نے کہا افغانستان میں امن قائم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، طالبان، امریکیوں اور افغان حکومت کی امن قائم کرنے میں کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پر شدت پسند نظریئے ہندوتوا کا قبضہ ہے، آر ایس ایس کی بنیاد 1925ء میں جرمن نازیوں سے متاثر ہوکر رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی رضاکار فورس نے جنرل سلیمانی کی بیٹی سےکیا وعدہ، انتقام ضرور لیا جائے گا !

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آر ایس اسی نظریہ مسلمانوں اور مسیحوں سمیت تمام اقلیتوں سے نفرت پر مبنی ہے، مہاتما گاندھی کو قتل کرنے والوں کا برسرِاقتدار آنا بھارت اور اس کے پڑوسیوں کے لیے ایک المیہ ہے، وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پانچ ماہ سے محاصرے میں ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کو اپنے ریاستی علاقے میں ضم کر لیا، حالانکہ اقوام متحدہ کی کئی قراردادوں کے مطابق بھی یہ خطہ پاکستان اور بھارت کے مابین ایک متنازعہ علاقہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button