پاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

القدس بریگیڈ کے سربراہ قاسم سلیمانی ہمارے قریبی اور ہمدرد دوست تھے،جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ

قاسم سلیمانی میں عالم اسلام کے اسلامی فوجی اتحادکی سربراہی کرنے کی انتہائی صلاحیت تھی

شیعت نیوز :القدس بریگیڈ کے سربراہ قاسم سلیمانی نے اسلام کے حقیقی اور مقدس چہرے کو مسخ کرنیوالی عالمی سفاک دہشتگرد تنظیم داعش کا خاتمہ کر کے عالم اسلام کو اس بدترین فتنے سے نجات دی۔

یہ بھی پڑھیں :مرزا اسلم بیگ: دہشت گردکاروائیاں امریکہ کی منصوبہ بندی کے تحت کی جارہی ہیں

اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ نے امریکی حملے میں شہید ہونے والے القدس بریگیڈ کے سربراہ قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی پاکستان کے قریبی اور ہمدرد دوست تھے۔پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرزا اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی نے الٰہی بصیرت اور شجاعت سے عالمی دہشتگرد فتنوں کا ناصرف مقابلہ کیا بلکہ ان کا خاتمہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :صیہونی سازشیں اور ان کے خلاف ایران کی استقامت | جنرل (ر) اسلم بیگ کا تجزیہ

جنرل اسلم بیگ نے کہا کہ سردار قاسم سلیمانی میں اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کی انتہائی صلاحیت تھی۔پاکستان میں داعش کے نفوذ کے حوالے سے سردار قاسم سلیمانی ہمیشہ فکرمند رہتے تھے۔اگر شام وعراق میں جنرل سُلیمانی کی قیادت میں داعش کا راستہ نا روکا جاتا امریکی آلہ کار داعش کے ہاتھوں بے گناہ پاکستانیوں کا بدترین قتل عام ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور میں امریکی قونصلیٹ پر شیعہ جماعتوں کی مشترکہ مردہ باد امریکہ ریلی

جنرل (ر) اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے جہاں امریکی غرور اور تکبر کو خاک میں ملایا وہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں شیطان بزرگ امریکہ کا تمام تر دفاعی نظام مکمل طور پر ناکام رہا، بلکہ سچ تو یہ ہے کہ جمہوری اسلامی ایران نے سپر پاور کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button