لاہور میں امریکی قونصلیٹ پر شیعہ جماعتوں کی مشترکہ مردہ باد امریکہ ریلی
شیعت نیوز :لاہور میں امریکی قونصلیٹ پر شیعہ جماعتوں کی مشترکہ مردہ باد امریکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سرزمین پاکستان کو کسی بھی صورت امریکی مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
اطلاعات کے مطابق شیعہ جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام لاہور میں امریکی قونصلیٹ پر منعقدہ مردہ باد امریکہ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے علامہ سبطین سبزواری،مجلس وحدت مسلمین کے علامہ عبدالخالق اسدی،جامعہ المنتظر کے علامہ نیاز حسین نقوی، جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علامہ توقیر عباس،آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین، جامعہ المصطفیٰ کے مولانا حسین نجفی، تحریک تحفظ تشیع پاکستان سے علامہ امتیاز کاظمی،جامعہ بعثت کے مولانا حیدر عباس نقوی، انجمن حسینیہ خواجگان کے مولانا نیاز حسین گھلو، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذیشان عباس شمسی سمیت دیگر رہنماوں نے کی۔
یہ بھی پڑھیں :حسینی جوانوں کا خوف، امریکی قونصل خانے پر 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور عوام اپنی سرزمین کو امریکی مفاد کیلئے کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے شہید قاسم سلیمانی عالم اسلام کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ تھے۔عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء نے شام میں اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنیوالی قوتوں بالخصوص داعش جیسے فتنہ کو نیست و نابود کیا جس کے نتیجے میں امریکہ نے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کو شہید کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :شیعیان حیدرکرارؑ جہلم کی جانب سردارقاسم سلیمانی ؒ کی شہادت پر امریکا مردہ باد ریلی کا انعقاد
مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکی استحکام کے نام پر قومی وقار اور قومی غیرت کا سودا ہرگز نہ کرے بلکہ عالمی استعمار امریکہ سے اپنا تعلق مکمل طور پہ ختم کر دے۔







