شہید قاسم سلیمانی (SQS)مقبوضہ فلسطین

قبلہ اوّل کی بازیابی سے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لیا جائے گا۔فلسطینی تنظیم

شیعت نیوز۔فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی فلسطینی تنظیموں کے زیراہتمام ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ ، اسلامی جہاد اور دیگر فلسطینی رہنماؤں اور تنظیموں کےارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلسطینیوں نے شہید قاسم سلیمانی کی مظلوم فلسطینی عوام کے لئے مسلسل جدوجہد اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی شہادت پر امریکہ اور اسرائیل کی شدید مذمت کی۔

حماس رہنما نے اس واقعے کو امریکی کی ننگی جارحیت اور منظم دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے اس وحشیانہ فعل سے خطے میں جاری تنازعات مزید گھمبیر شکل اختیار کرسکتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات کے تمام تر مضمرات کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔

فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی فلسطینی عوام کے لئے مسیحا ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ فلسطین کی صیہونیوں کے چنگل کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھی۔ فلسطینی عوام شہید قاسم سلیمانی کو عالم اسلام کا ہیرو اور فلسطینیوں کا قائد تصور کرتی ہے۔

شہید قاسم سلیمانی کے تصاویرغزہ شہر میں نامعلوم سپاہی کے لیے قائم کردہ یادگار پارک میں واقع جنازہ گاہ میں رکھی گئیں۔ اس تعزیتی کیمپ میں مختلف فلسطینی دھڑوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

فلسطینیوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی مہندس کی شہادت کا انتقام نہ صرف ایران اور عراق میں لیا جائے گا بلکہ فلسطینی عوام اور فلسطین کی مزاحمت اسرائیل سے بھی اس خون کا انتقام لے گی۔

نوجوانوں نے عہد کیا کہ شہید قاسم سلیمانی کے مشن القدس کی آزادی کی جدوجہد مزید قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

امریکہ اور اسرائیل کو فلسطین میں بد ترین شکست دے کر فلسطین کی آزادی اور قبلہ اوّل کی بازیابی سے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button