پاکستان کی اہم خبریں

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور سفیر تعیناتی پر سید محمد علی حسینی کو مبارک باد دی

شیعت نیوز : ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے بطور سفیر تعیناتی پر سید محمد علی حسینی کو مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں :وائٹ ہاؤس کی ترجمانی، شاہ محمودقریشی مستعفیٰ ہوجائیں، ایم ڈبلیوایم کا مطالبہ

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے سید محمد علی حسینی کو بطور سفیر پاکستان تعیناتی پر مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا تنازعہ ،وزیر اعظم عمران خان امریکی ڈکٹیشن کے تابع نظر آتے ہیں، علامہ اقتدار نقوی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ایرانی سفیر سے کہا کہ توقع ہے آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :شاہ محمود قریشی کو ملک و قوم کے وقار سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کشیدگی کم کروانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شیطان بزرگ امریکہ عالم امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہا کہ خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں، وزیر اعظم کی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم ممالک روانہ ہو رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، ایم ڈبلیوایم جی بی

ملاقات میں ایرانی سفیر نے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بہترین کاوشیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button