اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)

عالمی جماعت اہل سنت کا قاسم سلیمانی کی شہادت اور امریکی حملے کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان

عالمی جماعت اہل سنت نے جنرل قاسم سلمانی کی داعش کو ختم کرنے کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

شیعت نیوز: عالمی جماعت اہل سنت کا اجلاس علامہ پیر سید اشرف رضوی کی زیر صدارت حزب الاحناف لاہور میں منعقد ہو ا۔اجلاس میں عراق پر امریکی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور امریکی جارحیت کو عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم کے وفدکی جعفریہ الائنس کے رہنماؤں سے قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت

اجلاس میں امریکی حملے کے خلاف جمعہ کو ” یوم احتجاج ”منانے کا اعلان کیا گیا جبکہ آئمہ جمعہ سے اپیل کی گئی کہ خطبہ جمعہ میں امریکی دہشت گردی کے خلاف مذمتی بیانات جاری کریں اور امریکی دہشت گردی کو بے نقاب کریں ۔امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ دوستی قرآن کی روشنی میں ایک جرم سے کم نہیں اسلام ہمیں سہونیت کے ساتھ دوستی کی اجازت نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کےتاریخی رشتے ہیں،ایران ہی امریکا کا نشہ اتارے گا، جنرل (ر) اسلم بیگ

عالمی جماعت اہل سنت نے جنرل قاسم سلمانی کی داعش کو ختم کرنے کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کے علاوہ شرکاءاجلا س نے کہا کہ مسلم ممالک میں بسنے والے عوام کے دل اس سانحہ پر سوگوار ہیں اور اس غم میں ایرانی عوام کے ساتھ شریک ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: حاج قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں بہیمانہ قتل کے خلاف اہلیان پشاور کا جمعہ کو احتجاجی جلسے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنرل سلمانی کو اسوقت ٹارگٹ کیا جب وہ سعودی عرب سے مصالحت کے لئے ایرانی پیغام عراقی وزیر اعظم کے لئے لائے تھے جس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ امریکہ مسلمانوں کی تفریق کا ذمہ دار ہے اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button