ایم کیوایم کے وفدکی جعفریہ الائنس کے رہنماؤں سے قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت
اس موقع پر علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا ملت اسلامیہ ہر طاغوتی طا قت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار اور استقامت کے ساتھ کھڑی ہے

شیعت نیوز: ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے بار گاہ حسینی میں جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی و کا بینہ ارکان جعفر یہ الائنس پاکستان سے ملاقات کی۔ اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا آج آپ کے پاس آنے کا مقصد عراق میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہندی المہندس کی تعزیت ہے امر یکہ کا یہ اقدام پورے خطے میں گشیدگی کا سبب بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کےتاریخی رشتے ہیں،ایران ہی امریکا کا نشہ اتارے گا، جنرل (ر) اسلم بیگ
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عبد الحسیب خان نے کہاکہ ہم سب ایک فیملی ہیں،اتنا بڑا واقعہ عالم اسلام کے خلاف شازش ہے۔ ایم کیو ایم ہمیشہ سے قومی و ملی مسئلے میں آپ کے ساتھ ہے ،جہاں پر بھی ظلم ہوگا یہ حق پرستوں کا لشکر حق کے ساتھ ہوگا ،کس طرح ہم ماضی میں آپ کے ساتھ تھے آج بھی ویسے ہی آپ کے ساتھ ہیں ،آج جو بھی صورتحال پیدا ہو رہی ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے، استعمار چاہتا ہے پاکستان میں فر قہ واریت کی لڑائی شروع ہوجائے، جسکو انشا اللہ ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے، لیکن اس کے لئے ہم کو متحد ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمسایہ اسلامی ملک ایران کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اس موقع پر علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا ملت اسلامیہ ہر طاغوتی طا قت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار اور استقامت کے ساتھ کھڑی ہے اور ان ملاقاتوں کے زریعے سے ملت اسلامیہ کو مثبت پیغام پہنچایا جارہا ہے تا کہ ملت انتشار کا شکار نہ ہوں ہم آپ سے یہ بھی در خواست کر تے ہیں کہ اس ظلم وبربریت کو نیشنل اسمبلی میں بھر پور طر یقے سے اٹھا یا جائے آئندہ دنوں میں جعفر یہ الائنس پاکستان اس سلسلے میں بھر پور انداز میں آل پا رٹیز کانفرنس منعقد کر ے گی۔