دنیا

سپاہ پاسداران انقلاب کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکی قیادت کی ایران سے منت سماجت

امریکی وزیر دفاع اور اسپیکر کی ایرانی قیادت اور مسلح افواج کے سربراہ سے حملے روکنے کی اپیل

شیعت نیوز :سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سردار قاسم سلیمانی کو سلامی کے طور پر عراق میں امریکی فوجی اڈوں پربیلسٹک میزائل حملوں کے بعد امریکی وزیر دفاع اور اسپیکر کی ایرانی قیادت اور مسلح افواج کے سربراہ سے حملے روکنے کی اپیل۔

یہ بھی پڑھیں :سخت انتقام کا آغاز،ایرانی فوج کے عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے گزشتہ رات عراق میں فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں کے نتیجے میں 80 سے زائد فوجی افسروں اور جوانوں کی شرمناک ہلاکت پر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے ایرانی قیادت اور مسلح افواج کے سربراہ سے امریکا کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کی اپیل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی سفارت خانہ پاکستان کیخلاف سرگرم، کوئٹہ میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد کا حملہ

نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اور ان کی ٹیم نے خطے میں اشتعال انگیزی پھیلا کر پورے خطے خصوصاً امریکی فوج اور عوام کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سردار مقاومت قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے خون ناحق کا بدلہ جلد لیں گے،جنرل حسین سلامی

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ایران کی مسلح افواج کی جانب سے عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ نھیں بلکہ کشیدگی ختم کرنے کے خواہاں ہے۔مارک ایسپر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں بیٹھے مخصوص افراد خطے میں اشتعال انگیزی پھیلا کر دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے طرف دھکیل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button