ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی وزیر دفاع اور امریکی اعلیٰ فوجی قیادت کو دہشتگرد قرار دے دیا
شیعت نیوز :ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی وزارت دفاع اور پینٹاگوں کے تمام اراکین، تمام کمپنیوں ، اداروں اور سردار قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت میں ملوث امریکی فوجی افسران اور دیگر اہلکاروں کو دہشت گرد قرار دے دیا ۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کی جانب سے امریکی صدر کےسرکی قیمت کا اعلان کردیا گیا
اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں ہنگامی بنیادوں پر بلائے گئے اجلاس میں امریکی وزارت دفاع اور پینٹاگوں کے تمام اراکین، اور ان سے منسلک تمام کمپنیوں ، اداروں کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کا بل اکثریت رائے سے پاس کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :ہم قاسم سلیمانی کے نقش قدم اور ان کے مشن پر گامزن رہیں گے،سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ
تمام اراکین پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر سردار قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت میں ملوث امریکی فوجی افسران اور دیگر اہلکاروں کو بھی دہشت گرد قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا سے شہداء کے خون کا انتقام ، عراق کا پہلا بڑا قدم سامنے آگیا
زرائع کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں امریکہ مخالف بل منظور ہونے کے بعد ایوان بہت دیر تک مردہ باد امریکا، مردہ باد اسرائیل اور انتقام انتقام کے نعروں سے گونجتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی کی فضاءاللہ اللہ اکبر ۔۔۔۔۔امریکا شیطان الاکبر کےنعروں سے گونج اٹھی
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ نے رواں ایرانی سال کے صرف آخری دو مہینوں تک کے لئے سپاہ قدس کے لئے دو سو ملین یورو کی رقم مختص کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عراقی سیکیورٹی فورسز امریکی تنصیبات سے دور ہو جائیں، کتائب حزب اللہ کا انتباہ
یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی سپاہ قدس کے ذمے خطے کے استقامتی محاذ کی ذمہ داری ہے۔







