اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سردارقاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کی سپر پاور کے خاتمے کا آغاز ہے، صاحبزادہ حامد رضا

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی تھانیدار بن کر دنیا کا امن تباہ کر رہا ہے

شیعت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر کے سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے سانحہ پر ایرانی قوم کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، امریکی پالیسیاں تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف تجزیہ کار ایاز امیر کا امریکی حملے میں شہید ہونے والےجنرل قاسم سلیمانی کے حوالے سے بڑا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی تھانیدار بن کر دنیا کا امن تباہ کر رہا ہے، امریکی غنڈہ گردی ہر حد عبور کر چکی ہے، آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری ملکی مفاد میں ہے، قوم کی واضع اکثریت آرمی چیف کی مدت میں توسیع کی حامی ہے، امت مسلمہ امریکہ کی سامراجیت کی مزاحمت کیلئے متحد ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی کی شہادت پر آیت اللہ خامنہ ای کے نام صدر بشار اسد کا تعزیتی پیغام

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان مشرق وسطی کی سنگین صورتحال پر ملکی مفاد پر مبنی پالیسی اپنائے، دنیا کسی نئی عالمی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، ایرانی جنرل پر حملہ عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہے، عالم اسلام کے اتحاد میں واحد رکاوٹ امریکہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت واضح کرے کہ ہم امریکی خواہش پر کسی مسلمان ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونگے، علامہ حامد موسوی

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران امریکہ کی دلالی چھوڑ کر امت کے مفاد میں اجتماعی سوچ اپنائیں، امریکہ باری باری تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کے زوال کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کی سپر پاور کے خاتمے کا آغاز ہے۔ پاکستانی حکومت کھل کر ایرانی جنرل کی شہادت کی مذمت کرے۔ مسلم حکمران مصلحتوں کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button