مشرق وسطی

قاسم سلیمانی کی شہادت پر آیت اللہ خامنہ ای کے نام صدر بشار اسد کا تعزیتی پیغام

شیعت نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے آیت اللہ خامنہ ای کے نام اپنے پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کرکے کہا ہے کہ شامی عوام شہید سلیمانی کی دلیری اور فداکاریوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی کے پاکیزہ خون کا انتقام اور بدلہ لیا جائے گا۔ حسن نصراللہ

شام کے صدر بشاراسد جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام سے علاقے میں واشنگٹن کی تباہ کن پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کا مشن جاری رکھنے کے تعلق سے استقامتی محاذ کا عزم مزید پختہ ہوگا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ استقامتی محاذ دنیا کی ظالم اور جارح قوتوں کے مقابلے میں اور زیادہ ثابت قدمی سے ڈٹا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب کا جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام ، دشمن سے سخت انتقام لیں گے

شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی پوری زندگی ملک و قوم اور استقامتی محاذ کی خدمت نیز دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف جنگ میں اقوام کی برحق امنگوں کی حمایت میں بسر کی۔

شامی صدر نے کہا کہ شام کے عوام جنرل قاسم سلیمانی کو جنھوں نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کے دفاع کے لئے شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کا بھرپور ساتھ دیا کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button