اہم ترین خبریںپاکستان

امت مسلمہ آج اس بہادر سپہ سالار سے محروم ہوگئی جو دشمن کی آنکھ میں کانٹا تھا،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ امریکہ اپنی فرعونیت کے باعث تیزی سے زوال کا سفر طے کر رہا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور عراق کے مجاہد ابومہدی المہندس کی شہادت پر دنیا بھر کے مظلوموں اور امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عراق پرغاصبانہ قبضہ اور عراقیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ امت مسلمہ اس بہادر سپہ سالارسےمحروم ہوگئی جودشمن کی آنکھ میں کانٹا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے، علامہ حسن ظفرنقوی

علامہ مقصود ڈومکی نے کہاکہ عراقی عوام امریکی مداخلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ امریکہ نے آج عراق اور عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور مہندس ابومہدی کو قتل کرکے اپنے جرائم میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حاج قاسم سلیمانی ودیگر مجاہدین کی شہادت پر امریکا کے خلاف ایم ڈبلیوایم کراچی کے مظاہرے اور ریلیاں

انہوں نےکہا کہ امریکہ اپنی فرعونیت کے باعث تیزی سے زوال کا سفر طے کر رہا ہے اور انتقام الہی کی آگ میں جلد خاکستر ہوگا۔ سردار قاسم سلیمانی عصر حاضر کے مالک اشتر تھے، ان کی زندگی عشق خدا سے عبارت تھی، امت مسلمہ آج ایک عظیم انسان اور بہادر سپہ سالار سے محروم ہوگئی جو دشمن کی آنکھ میں کانٹا تھا۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button