اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے، علامہ حسن ظفرنقوی

امریکی حملے نے امت مسلمہ کے دلوں میں امریکہ کے خلاف نفرت اور غصے میں اضافہ کیا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید حاج قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید مہدی المہندس پر امریکہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کلفٹن کراچی میں سول سوسائٹی کا مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے منفرد انداز کا احتجاج

مجلس وحدت مسلمین کے اعلان پرنماز جمعہ کے بعد شہر بھر کی جامع مساجد میں احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرے جامع مسجد نور ایمان میں کیا جس سے علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ مرزا یوسف حسین،علامہ باقر زیدی نے خطاب کیا۔احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے امریکہ کے خلا ف غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حاج قاسم سلیمانی ودیگر مجاہدین کی شہادت پر امریکا کے خلاف ایم ڈبلیوایم کراچی کے مظاہرے اور ریلیاں

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے۔ امریکہ عالم اسلام کے مفادات کا بدترین دشمن ہے جس سے ہر قسم کے تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم ہونے چاہییے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی نابودی کی بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھ دی ہے۔طاقت اور رعونت کے نشے میں مدہوش امریکہ کے جارحانہ عزائم پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیں گے۔ امریکہ جس آگ سے کھیل رہا ہے وہ آگ اس کے اپنے دامن سے لپٹ سکتی ہے۔عراق پر امریکہ نے حملہ کر کے اس کی داخلی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کے حالات کے اثرات پوری دنیا کو متاثر کریں گے، علامہ باقر حسین زیدی

مقررین نے کہا کہ عالمی قوانین ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دیتے۔ امریکی حملے نے امت مسلمہ کے دلوں میں امریکہ کے خلاف نفرت اور غصے میں اضافہ کیا ہے۔ قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے۔ امریکہ عالم اسلام کے مفادات کا بدترین دشمن ہے جس سے ہر قسم کے تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم ہونے چاہییے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button