اہم ترین خبریںپاکستان

کلفٹن کراچی میں سول سوسائٹی کا مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے منفرد انداز کا احتجاج

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد ملک ہے اور یہاں آزادی سے جینے کا حق دیا جائے

شیعت نیوز: سول سوسائٹی کے زیر اہتمام دو تلوار کلفٹن پر جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے منفرد انداز میں مظاہرہ منعقد کروایا گیا ۔ احتجاج کے شرکاء میں شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سمیت مرد، خواتین اور بچے شامل تھے جنہوں نے مشہور نیٹ فلکس سیریز ” منی ہائسٹ ” کی طرز کے نقاب چہروں پر لگائے ہوئے تھے- پاکستان کے قومی ترانے سے احتجاج کا آغاز ہوا اور احتجاجی مظاہرے کے دوران مختلف آزادی نغمے بجائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حاج قاسم سلیمانی ودیگر مجاہدین کی شہادت پر امریکا کے خلاف ایم ڈبلیوایم کراچی کے مظاہرے اور ریلیاں

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد ملک ہے اور یہاں آزادی سے جینے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جبری طور پر لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کردینا چاہیے تا کہ وہ اپنا دفاع کرسکیں اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جبری گمشدہ افراد کے خاندانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، اُن کے بچے اسکول میں تعلیم تک حاصل نہیں کر پارہے، بعض بچوں نے اپنے باپ کی شکل تک نہیں دیکھی، کچھ لا پتہ افراد کی مائیں اُن کے انتظار میں اس دنیا سے رخصت ہوگئی اور کچھ بستر مرگ پر اپنے بیٹے کے دیدار کی منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی میزائل حملے عالمی استعمار کے عنقریب خاتمے کا پیش خیمہ ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

مقررین نے کہاکہ مسنگ پرسنز کے گھر میں چولہا جلنا مشکل ہوگیا ہے۔ان سب مشکلات کے باوجود گزشتہ ۳ سالوں سے پر امن احتجاج کیا جارہا ہے تا کہ محب وطن ہونے کا ثبوت دیا جائے اور اپنے بچھڑے ہوئے عزیزوں سے ملا جائے۔ اب یہ ذمےداری حکومت اور اس کے با اختیار اداروں کی ہے کہ انصاف پہنچانے میں متاثرین کی امداد کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button