پاکستان

کمانڈر قاسم سلیمانی کی شھادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا ملتان میں احتجاج

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جامع مسجد الحسینؑ سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی مظاہرہ

شیعت نیوز :کمانڈر قاسم سلیمانی کی شھادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیر اہتمام حتجاجی ریلی نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :روسی عوام کی حاج قاسم سلیمانی کی شھادت پر ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی مزاحمتی تنظیم حشد شعبی کے نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس کی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ امریکی حملے میں شھادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیر اہتمام جامع مسجد الحسینؑ سے چوک کمہاراں والا تک منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا شھید حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور ایک ایسے مجاہد جانباز اور شیر دلاور کو شہید کیا ہے، جس نے شعائراللہ کی حفاظت کی، داعش جیسی سفاک دہشتگرد تنظیم کا خاتمہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :جنرل قاسم سلیمانی کے پاکیزہ خون کا انتقام اور بدلہ لیا جائے گا۔ حسن نصراللہ

علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے کہا کہ عالمی ادارے امریکہ کی اس بدترین حماقت پر کیوں خاموش ہیں، امریکہ اس خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے، امریکہ ایک بار پھر اپنی حماقتوں کی وجہ سے دنیا میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے۔آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر شہریار حیدر نے کہا کہ طاقت اور رعونت کے نشے میں مدہوش امریکہ کے جارحانہ عزائم پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیں گے۔ریلی کے شرکاء نے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button