پاکستان

امریکی میزائل حملے عالمی استعمار کے عنقریب خاتمے کا پیش خیمہ ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

امریکی ، اسرائیلی و دیگر استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے

شیعت نیوز : امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اورابو مہدی المہندس نے اپنی پوری زندگی عالمی استعمار کی سازشوں کو اپنی بہترین حکمت عملی اور تدبر کے ذریعے ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ قدس کے عظیم سپہ سالار حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے

اطلاعات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے بغداد میں امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں عالم اسلام کے عظیم کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور عراقی اسلامی مزاحمتی تنظیم حشد شعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ، اسرائیلی و دیگر استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بغداد،مالک اشتر زمان حاج قاسم سلیمانی اور حشدشعبی کے ڈپٹی چیف مہدی المہندس شہید

علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان فرزندان اسلام نے عالمی دہشتگردی کےخلاف عملی طور پر جدو جہد کی اور بہت بڑے فتنے کا نہ صرف خاتمہ کیا بلکہ دیگر استعماری سازشوں کو بھی ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :رہبر انقلاب کا جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام ، دشمن سے سخت انتقام لیں گے

علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ امریکہ کی جارحیت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ جب چاہے جہاں چاہے ، خطے میں کسی بھی ملک یا مخصوص علاقے پر اندھی جارحیت کرتا ہے۔ ۔

یہ بھی پڑھیں :مالک اشتر زماں حاج قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے، ایرانی وزیر دفاع

علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی،شہداء کے خانوادوں اور امت مسلمہ کو اظہار تعزیت و تبریک کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور کہاکہ ہم اس غم میں آپ کے ساتھ شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button