مقبوضہ فلسطین

2019ء میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں 149 فلسطینی شہید

شیعت نیوز : فلسطین میں شہداء و اسیران سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 149 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں 74 فی صد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مفادات کی اسیر استعماری قوتوں سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کی توقع نہیں رکھنی چاہئے، علامہ ساجدنقوی

فلسطینی سماجی کارکن محمد صبیحات نے بتایا کہ گذشتہ برس اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 33 بچے ہیں جو کل شہداء کا 23 فی صد ہیں جب کہ 2018ء کی نسبت شہید ہونے والے بچوں کی تعداد میں 5 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں صیہونی فوج کی گھر گھر تلاشی، 17 فلسطینی گرفتار

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سال کےدوران ہر سال اوسطا 161 فلسطینی شہید کیے گئے۔

گذشتہ برس اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 149 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں 112 کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔ 69 فی صد فلسطینی اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوئے۔ غرب اردن میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 تھی جو کہ کل شہداء کا 26 فی صد ہیں۔ شہدا میں 33 بچے، 12 خواتین اور 137 مرد تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button