اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامی تحریک کے 4 رہنماؤں کو وزیراعلیٰ جی بی کا کوآرڈینیٹر بنانے کا فیصلہ

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے 4 رہنماؤں کو وزیر اعلی کا کوآرڈینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز : اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے 4 رہنماؤں کو وزیر اعلی کا کوآرڈینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے نئے کوآرڈینیٹر کیلئے سکردو کے سب ڈویژن روندو سے سید محمد حسن، گلگت سے شاہ رئیس خان، نگر سے شہباز خان، دنیور گلگت سے رحمت اللہ کے نام فائنل کر لئے گئے۔

جن افراد کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں ان تمام کا تعلق اسلامی تحریک سے ہے۔

پیپلز پارٹی بلتستان کے رہنماﺅں بشارت ظہیر، بابو استوری اور وزیر اقبال میں سے بھی ایک کو کوآرڈینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میدان عرفہ میں حج کے موقع پر مردہ باد امریکہ کے نعرے بلند

تاہم ان تینوں میں سے کون کوآرڈینیٹر کی سیٹ لینے میں کامیاب ہوگا ؟

اس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلامی تحریک نے ایک ماہ قبل جی بی حکومت کی اتحادی بننے کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی حکومت سے اتحاد کے بعد آئی ٹی پی کو حکومت میں اہم عہدہ دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button