اہم ترین خبریںپاکستان

ملت جعفریہ نے وادی حسینؑ پرعسکری 6نامی ادارے کے ناجائز قبضے کو مسترد کردیا

آخر میں جلوس عزا برآمد ہوا جو کہ اس مقام پر اختتام پذیر ہوا جہاں سے قبضہ مافیا نے دیوار گراکر حدود سے تجاوز کیا تھا

شیعیت نیوز : شیعہ تنظیمات اور جیدعلماء وذاکرین نے وادی حسینؑ پرعسکری 6نامی تعمیراتی ادارےکے ناجائز قبضے کو یکسر مسترد کردیا۔

وادی حسینؑ کراچی میں سالانہ مرکزی مجلس عزا بسلسلہ شہادت سفیر امام حسینؑ حضرت مسلم بن عقیل ؑ کا انعقادکیا گیا۔

جس میں وارثان شہداء ومرحومین وادی حسینؑ سمیت ہزاروں مومنین ومومنات سے بھرپور شرکت کی۔

مجلس عزا سے خطاب صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفرنقوی ، معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفرنقوی ، صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی ،مرکزی نائب صدر جعفریہ الائنس علامہ سید باقرحسین زیدی نے خطاب کیا۔

مقررین نے فضائل ومصائب اہل بیتؑ بیان کیئے اور ساتھ ہی وادی حسینؑ کی ذرخرید اراضی پر عسکری 6 نامی تعمیراتی ادارے کے قبضے کی مذموم کوشش کے خلاف بھرپور انداز میںصدائے احتجاج بلند کی۔

یہ بھی پڑھیں : میدان عرفہ میں حج کے موقع پر مردہ باد امریکہ کے نعرے بلند

وادی حسینؑ کی 92 ایکٹر میں سے ایک انچ زمین پر بھی کسی کے ناپاک ہاتھ برداشت نہیں کیئے جائیں گے۔

سندھ حکومت وادی حسینؑ کی ملکیتی زمین کی لیز کو دوبارہ وادی حسینؑ کے نام پرتوثیق کرے اور وادی حسینؑ کی کل اراضی کو قبرستان ڈکلیئرکرے۔

پوری قوم کراچی تا پاراچنار اس مقدس سرزمین کا تحفظ اور دفاع کرنے کیلئے آمادہ و تیار ہے۔

آخر میں جلوس عزا برآمد ہوا جو کہ اس مقام پر اختتام پذیر ہوا جہاں سے قبضہ مافیا نے دیوار گراکر حدود سے تجاوز کیا تھا۔

جلو س عزا میں سید علی مہدی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔

بعد ختم جلوس عزا نیازوسبیل کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مجلس عزاو جلوس میں شہر بھر سےمذہبی سماجی شخصیات ، علمائے کرام، ذاکرین عظام، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button